دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ نے ،جنہوں نے اچانک کپتانی چھوڑنے کاحیران کن فیصلہ کیا ہے، کہا ہے کہ انہیں محسوس ہواکہ ٹیم کے لیے یہ کردار ان کے بجائے کوئی اور بہتر طریقے سے ادا کر سکتا ہے ۔
آملہ نے نيولینڈس میں
بدھ کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد اچانک اپنی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو چونکا دیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز آملہ نے صحافیوں سے کہا "مجھے لگا کہ میرا کام کوئی اور اب بہتر طریقے سے ادا کر سکتا ہے اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا